: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جاپان،11مارچ(ایجنسی) آج جمعے کے روز جاپان میں زیرسمندر زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خوفناک سونامی کی تباہکاریوں کی پانچویں برسی منائی گئی۔ آج کی سوگوار تقریب میں جاپانی بادشاہ اکیہیٹو، ملکہ میچیکو، وزیراعظم شینزو آبے اور دوسری حکومتی، و سول شخصیات نے شرکت کی اور
ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ہلاک شدگان کو یاد کیا گیا۔ اِس سونامی کی لپیٹ میں آ کر اٹھارہ ہزار سے زائد انسان لقمہٴ اجل بن گئے تھے۔ گیارہ مارچ سن 2011 کو آنے والے زلزلے اور سونامی سے جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں قائم جوہری پلانٹ کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا تھا۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر نو ریکارڈ کی گئی تھی۔